اڈپی 23؍جون (ایس او نیوز)حال ہی میں کابینی ردوبدل میں اپنی وزارت گنوانے والے کاپ کے ایم ایل اے ونئے کمار سوراکے اپنی اننووا کارمیں سفر کررہے تھے اسی وقت ان کے پاس سے گزرنے والی ایک اسکارپیو کار امبل پاڈی کے قریب الٹ گئی ،اور ان کی کار پرگرگئی۔ مگروہ اور ان کا ڈرائیورکسی بھی نقصان کے بغیر بال بال بچ گئے۔
کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی وے ۶۶ پراسکارپیو کا ڈرائیور کار پر قابو نہیں رکھ سکا اور وہ روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گئی تھی جس سے کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔اسکارپیو کے ڈرائیور اور ان میں موجود افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔اس حادثے سے تھوڑی دیر تک ٹریفک میں خلل واقع ہوا۔کرین کی مدد سے بیچ سڑک پر الٹی ہوئی کار کو ہٹا یا گیا ۔اڈپی ٹریفک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔